نامور مصورہ رابعہ ذاکر کا قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین

ارشد نے ثابت کیا محنت کرکے کوئی بھی شخص چیمپئن بن سکتا ہے، رابعہ ذاکر


Zulfiqar Baig August 20, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے قومی ہیرو ارشد ندیم کا پوٹریٹ بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

رابعہ ذاکر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہیں اور ہماری قوم کی طاقت ہیں ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ استقامت، محنت اور عزم کے ساتھ کوئی بھی شخص چاہے وہ کسی بھی پس منظر یا وسائل سے تعلق رکھتا ہو عالمی ریکارڈ توڑ اور چیمپئن بن سکتا ہے۔

رابعہ ذاکر پہلی بین الاقوامی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے مدینہ منورہ میں سولو نمائش کی ہے ان کی 150 سے زیادہ نمائشیں ہو چکی ہیں جن میں سعودی عرب، ازبکستان، چین، متحدہ عرب امارات، وسطی ایشیائی ممالک، خلیجی ممالک اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

2020 میں پاکستان کی 100 بااثر خواتین میں ان کا نام نامزد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں