کراچی میں 3روز کے لیے موسم ابرآلود ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان

منگل کے روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 8.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی


Staff Reporter August 20, 2024
فوٹو- فائل

شہر میں 3روزکے دوران موسم جذوی اور مکمل ابرآلود رہنے جبکہ ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، منگل کوشہرکے مختلف علاقوں میں مون سون ہواوں کے اثرات کےنتیجے میں ہلکی درمیانی شدت کی بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 8.5ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

منگل کوشہرکا مطلع ابرآلود رہا،اس دوران سمندری ہوائیں بحال رہیں جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورپھوار کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 8.5ملی میٹرریکارڈ ہوئی،کورنگی 5.6 ملی میٹر،گڈاپ میں 3.4 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 3.2 ملی میٹر، میٹ کمپلیکس 2.6ملی میٹر،گلشن حدید اور سرجانی میں 2 ملی میٹر، ناظم آباد میں 1.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز 2 میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہرمیں گذشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے اثرات کے سبب اگلے 3روزکے دوران موسم جذوی اورمکمل ابرآلود رہنے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور پھوار ہوسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں