امید ہے ستمبر میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، محمد اورنگزیب


Numainda Express August 21, 2024
آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، محمد اورنگزیب

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ امید ہے ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں میڈیا پر چلنے والے خبروں کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ، امید ہے کہ ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں