ہر سال دنیا کے مختلف ممالک سے 60 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا جاتا ہے رپورٹ

گزشتہ سال یورپی یونین اور مشرقی وسطیٰ سے پاکستانیوں کی ملک بدری کے واقعات میں18فیصد اضافہ دیکھا گیا، رپورٹ


آن لائن July 07, 2014
گزشتہ سال یورپی یونین اور مشرقی وسطیٰ سے پاکستانیوں کی ملک بدری کے واقعات میں18فیصد اضافہ دیکھاگیا، رپورٹ. فوٹو: فائل

جعلی دستاویزات، زائد المیعاد ورک پرمٹ اور دیگر الزامات پر ہرسال دنیا کے مختلف ملکوں سے60 ہزارکے قریب پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا جاتا ہے، مگر حکومت اب تک ان ایجنٹوں پر مؤثرہاتھ نہیں ڈال سکی، جو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یورپی یونین اور مشرقی وسطیٰ سے پاکستانیوں کی ملک بدری کے واقعات میں18فیصد اضافہ دیکھاگیا، رپورٹ کے مطابق عرب ملکوں سے صرف جعلی ویزا یا مدت سے زیادہ ٹھہرنے پربے دخل کردیا جاتا ہے، اگرکسی سے منشیات برآمد ہوجائے تو اس پر مقدمہ چلا کرموت کی سزا دی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں