کراچی اورنگی ٹاؤن اور نیوکراچی میں فیکٹریوں میں آتش زدگی بھاری مالیت کا سامان خاکستر

آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


Staff Reporter August 22, 2024
فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن اورنیوکراچی میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان خاکسترہوگیا،آتشزدگی کے دوران کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جمعرات کی صبح اورنگی ٹاؤن نمبر5 میں کپڑا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی،آگ کی اطلاع پرکےایم سی فائربریگیڈ اورریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورآگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی فائربریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مزید فائر ٹینڈرطلب کر لیے۔

فیکٹری میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھویں کے باعث فائر فائیٹرزکو مشکلات کا سامنا کرنا،فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں داخل ہونے کےلیے راستہ موجود نہیں تھاجس کے باعث فائربریگیڈ کے عملے نے دیواریں توڑکرپوکٹس بنائے اورآگ پرقابوپانے کوشش کی۔

فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں نے4گھنٹےکی مسلسل کوششوں کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا،آگ پرقابوپانے کے لیےریسکیو1122 کی لیڈی فائرفائٹرزنے بھی حصہ لیا۔

فائرآفسیراورنگی ٹاؤن فائراسٹیشن توحید الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ فیکٹری میں آگ 6 بج کر10 منٹ پرلگی، فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچا توآگ فیکٹری کے اندرپھیلی ہوئی تھی اور اندرجانے کے راستے موجود نہیں تھے،فائربریگیڈ کا عملہ پاکٹس بناکرفیکٹری میں داخل ہوا،فیکٹری میں پالسٹر،کپڑا اورپلاسٹک کا سامان موجود تھا۔

انھوں نے بتایاکہ آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان خاکسترہوگیا،آگ پرقانوپانے کے لیے کےایم سی کے7فائر ٹینڈر،ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈراور ٹیم نے حصہ لیا جبکہ آتشزدگی کے دوران واٹربورڈ حکام کی جانب سے واٹرٹینکرزکی فراہمی بھی بلا تعطل جاری رہی۔

آتشزدگی کے دوران ہونے والے نقصان اورآگ لگنے کہ وجہ کا فوری معلوم نہ ہوسکا،آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔

ادھرنیوکراچی سیکٹرسولہ بی میں گاڑیوں کے آٹوپارٹس اورگاڑیوں کے سیٹ کورتیارکرنے والی 4 منزلہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی،آگ کی اطلاع پرکے ایم سی کی5فائر ٹینڈراورریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اورآگ پرقابوپانے کی کوشش شروع کردیں۔

فائربریگیڈ اورریسکیو1122 کی ٹیموں نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پرقابو پا لیا، اس دوران فیکٹری میں بھاری مالیت کا سامان جل کرخاکسترہوگیا اس دوران فائر بریگیڈ کےعملے نے فیکٹری کاگراؤنڈ فلوراورتیسری منزلہ جلنےسے بچالی۔

غلام مصطفیٰٗ فائراسٹیشن کے انچارج فائرآفسرمحمد معراج خان نے بتایاکہ آتشزدگی کے دوران کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورفوری طورپرآگ لگنےکی وجہ سے اورنقصان کا اندازہ بھی نہیں ہوسکا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایف حیدری میں ایگزیکٹو ٹاورکی چوتھی منزل پرواقع فلیٹ کےاسٹورمیں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جسے کے ایم سی کی ایک فائرٹینڈرنے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپا لیا ، اس دوران کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 16یوکےاسکوائرمیں واقع میڈیکل اسٹورمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی کے ایم سی کی ایک فائر ٹینڈرنے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابوپا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں