شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب

شیر میانداد، دیدار ملتانی، میگھا سمیت نامور گلوکاروں نے استاد نصرت فتح علی خان کے گیتوں پر پرفارمنس دی


Mian Asghar Saleemi August 23, 2024
نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے فوٹوفائل

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف میں الحمرا میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں شیر میانداد، دیدار ملتانی، میگھا سمیت ملک کے نامور گلوکاروں نے نصرت فتح علی خان کے گیتوں میں پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین سے بھر پور داد سمیٹی۔

الحمرا آرٹس کونسل اور سی جے ایف پی کے زیراہتمام تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹرسید نور، پرویز کلیم، شہزاد رفیق، صفدر ملک، راشد محمود سمیت فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کی شان بڑھا دی۔

تقریب کے دوران عالمی شہرت یافتہ قوال شیر میانداد نے آواز کا جادو جگایا تو نصرت فتح علی خان کے دور کی یادیں تازہ ہو گئیں۔

ملک کے نامور گلوکاروں کی پرفارمنسز کو بھی خوب پسند کیا گیا جبکہ منظور قوال اور ان کے ساتھیوں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

اختتامی تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک اور راشد محمود نے نصرت فتح علی خان کے گیتوں پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں