کراچی کے تاجر 28 اگست کی ہڑتال پر دو دھڑوں میں تقسیم

تاجروں میں تقسیم کی وجہ سے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری کی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی


Ehtisham Mufti August 24, 2024
کراچی کے تاجروں میں 28 اگست کو ہڑتال پر اتفاق رائے نہ ہوسکا—فوٹو: فائل

تاجروں کی جانب سے 28 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان پر کراچی کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقسیم کی وجہ سے کراچی میں شیڈول مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری کی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی اور کراچی میں ہونے والے اہم اجلاس میں بڑی اور نمائندہ تنظیموں کو مدعو نہیں کیا گیا۔

اجلاس میں آل کراچی تاجر الائنس، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن اور ہول گروسرز ایسوسی ایشن سمیت بڑی نمائندہ تنظیموں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

تاجروں کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر تاجر تنظیموں میں تقسیم پیدا ہوئی اور اجلاس میں معروف تاجر تنظیموں کے نہ آنے سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور مرکزی چیئرمین کے ساتھ آئے ہوئے چند تاجر رہنما پریس کانفرنس نہ ہونے پر آپس میں الجھ پڑے۔

کراچی کے تاجروں میں تقسیم کی وجہ سے 28 اگست کی ہڑتال پر کسی متفقہ اعلان پر نہیں پہنچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں