پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کا آغاز

مون سون کی بارشوں کے حوالے سے چھوٹے جہازوں کو وزن باندھنے اور فالومی وین کی رن ویز پر موجودگی یقینی بنائی جائے


Staff Reporter August 24, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے چھوٹے جہازوں کو وزن باندھنے، فالومی وین کی رن ویز پر موجودگی جبکہ برڈ شوٹر کی اضافی تعیناتی سمیت دیگر ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی اے اے شعبہ ائیرسائیڈ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں 26 سے 29 اگست 2024 تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، مون سون کے تحت طوفانی بارشیں ہونےکاامکان بھی ظاہرکیا گیا ہے۔

متعلقہ شعبوں کوہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ کسی بھی ناخوشگوارصورت حال سے بچنے کے لیےائیرپورٹس پرضروری اقدامات کریں، دوران مون سون بارشوں جناح ٹرمینل سمیت دیگرہوائی اڈوں پراحتیاطی تدابیراختیار کی جائیں، ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کومحفوظ مقامات پر پارک کیا جائے، سیفٹی سہولیات کی بلا تاخیر دستیابی ممکن بنائی جائے، بارش کے دوران ہوائی جہازوں کے محفوظ فلائٹ آپریشن یقینی بنایا جائے۔

جاری ہدایات کے مطابق رن وے اور ٹارمک پر فالومی وین کی 24گھنٹے گشت لازمی ہوگا، بارش کے دوران فنل ایریا(طیاروں کے ٹیک آف،لینڈنگ کا مقام) میں پرندوں کی روک تھام کے لیے اضافی برڈ شوٹرتعینات کیے جائیں جبکہ بارش کے بعد حشرات الاراض اور دیگرکیڑے، مکوڑے پر جراثم کش ادویات کے اسپرے کے علاوہ تمام ضروری اقدامات پر لازمی عملدرآمد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں