جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

مقتول نادرا کا ملازم اور عزیز آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے


Staff Reporter August 25, 2024
مقتول نادرا کا ملازم اور عزیز آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے

جشن یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست کی رات کو خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 27 سالہ حبیب الحق زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

مقتول نادرا کا ملازم اور عزیز آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے جسے دستگیر سوسائٹی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال سے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کے علاقے میں 13 اگست کی شب فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پولیس کو کوئی انٹری کرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں