قومی امیج بلڈنگ کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کام کرنا ہوگا گورنرسند ھ

دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہم ایک پر امن اور روشن خیال قوم ہیں،گورنر سندھ کا گورنر ہاوس میں کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب


Staff Reporter August 25, 2024
فوٹو- فائل

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مثبت تشہیر کے لئے مارکیٹنگ اور اشتہارات کا کردار اہمیت اختیار کر چکا ہے، ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستانی ایک پر امن اور روشن خیال قوم ہے، ہمیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں معروف رائٹر انور مقصود سمیت دیگر بھی موجود تھے، گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ہماری تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے ہر کونے میں اپنے نقش چھوڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی امیج بلڈ نگ کے لیے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کام کرنا ہو گا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنا ہو گی، ہمیں دنیا کو یہ دکھانا ہو گا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاندار کتاب تحریر کرنے پر مصنف احمد کپاڈیا کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، مصنف کے تجربات اور خیالات نوجوانوں کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احمد کپاڈیا نے ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کو نئی جہت دی، ان کی ترقی پسند سوچ نے اس صنعت میں نئے معیار قائم کئے، احمد کپاڈیا کی فلاحی کاوشیں سے کراچی کے پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف رائٹر انور مقصود نے کہا کہ گورنر کامران ٹیسوری کے فلاحی کاموں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے آج گورنر ہاؤس میں آنا ایک دورہ کے دو مزے لوٹنے کے مترادف ہے ایک احمد کپاڈیا کی کتاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت دوسرا ہر دلعزیز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بالمشافہ ملاقات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں