جسٹس نعمت اللہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا


کورٹ رپورٹر August 26, 2024
فوٹو- فائل

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سینیئر وکلا رہنما اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

سینئر پیونی جج جسٹس نعمت الله پھلپھوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں