بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ سمیت دیگر سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت، جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ


خالد محمود August 26, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی.نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

شرکا نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے جذبے کو سراہا اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں