کراچی میں بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 300 فیڈرز ٹرپ

عارضی متاثرہ علاقوں میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی منقطع کی، ترجمان کے الیکٹرک


Staff Reporter August 27, 2024
فوٹو: فائل

شہر میں بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 300 فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عارضی متاثرہ علاقوں میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی منقطع کی گئی۔

متاثرہ چند علاقوں میں موجود فیلڈ عملے سے سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی بجلی سپلائی کی بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی میں برسات کے دوران کے الیکٹرک کے 2100 کے فیڈرز نیٹ ورک میں سے 1800 سے زائد فیڈرز سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، شہریوں کو موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک گھروں کے اندر رہنے کی گزارش کی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں