گورنر سندھ نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی


کورٹ رپورٹر August 27, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سینیئر وکلا رہنما اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

سینئر پیونی جج جسٹس نعمت الله پھلپھوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں