ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس میں سی پی او راولپنڈی طلب

سی پی او راولپنڈی کا جواب غیر تسلی بخش قرار


Numainda Express August 27, 2024
سی پی او راولپنڈی کا جواب غیر تسلی بخش قرار

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کے حوالے سے دائر پٹیشن پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور چاروں صوبوں کی پولیس کو خطوط بجھوائے ہیں جس میں لاپتہ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، محمد اکرم کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور انہیں آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر پٹیشنز کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہو کہا کہ ایف ائی ار ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے لہذا یہ پٹیشن قابل سماعت ہے، عدالت نے پٹیشن پر مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں