بھارتی ایئرپورٹ پر اترنے والے ایتھوپین طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
ایتھوپین ایئر کا کارگو طیارہ بعدازاں اپنی منزل کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر واپس احمد آباد روانہ ہوگیا
ذرائع کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کا بوئنگ 737 ساختہ کارگو طیارہ عدیس ابابا سےاحمد آباد (بھارت) پہنچا، طیارے نےسردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ احمد آباد پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
ذرائع کےمطابق طیارہ رن وے کےعین قریب پہنچ گیا مگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر لینڈنگ نہ کر سکا۔
ایئرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے1500فٹ کی بلندی سے طیارے کو گو آراؤنڈ پربھیجا جس کے بعد جہاز کے کپتان نے پرواز کا رخ کراچی کی جانب کیا اور تیکنیکی بنیاد پرکراچی ریڈار سے اترنے کی اجازت مانگی۔
ایتھوپین ایئر کا کارگو طیارہ بعدازاں اپنی منزل کی جانب سے کلیئرنس ملنے پرواپس احمد آباد روانہ ہوگیا۔