میل کالج آف نرسنگ لیاری کے طلبا کا سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

میل کالج میں خاتون پرنسپل کی پوسٹنگ کے خلاف ہم یہاں جمع ہوئے ہیں اور تبادلے کے باوجود وہ کالج میں موجود ہیں


Staff Reporter August 27, 2024
فوٹو- فائل

لیاری جنرل اسپتال میل نرسنگ کالج کے درجنوں طلبا نے ایک بار پھر سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، میل کالج آف نرسنگ لیاری کے طلبا نے فیمیل ٹیچر کی تعیناتی کے خلاف اور انکوائری رپورٹ کے مطابق عمل درآمد نہ کرنے پر کلاسز چھوڑ کر یونیفارم میں احتجاج ریکارڈ کروایا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان سے سندھ سیکریٹریٹ جانے والی سڑک بلاک کردی جبکہ ٹریفک کو سندھ اسمبلی کی جانب موڑا گیا، 3 گھنٹے بعد ٹریفک کے لیے ٹریک کھول دیا گیا۔

اشتعال انگیز مظاہرین کی جانب سے کالج کی پالیسی کے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ، طلبا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا خاتون کی پوسٹنگ کے خلاف ہم یہاں جمع ہوئے ہیں ان کے تبادلے کے باوجود کالج میں موجود ہیں اور قواعد کے برعکس نرسنگ کالج کے انتظامی امور چلائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لیاری نرسنگ کالج کے طلبہ کا شبانہ بلوچ کی دوبارہ پرنسپل تعیناتی کیخلاف احتجاج

طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق اب مرد پرنسپل کو کالج میں تعینات کیا جائے اور اس کالج کو بےنظیر کالج کے ماتحت نہ کیا جائے۔

سیکرٹری صحت ریحان بلوچ کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج 2 ستمبر پیر تک ملتوی کیا گیا، لیاری نرسنگ کے طلبا کے چار رکنی وفد نے سیکرٹری صحت سے ملاقات کی مذاکرات کے دوران آرام باغ کے اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں