لاہور تحصیلوں کے حساب سے پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا
وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد لاہور میں تحصیلوں کی تعداد 5 سے بڑھا کر 10 کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری
پنجاب کا دارالحکومت تحصیلوں کے اعتبار سے صوبے کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزید پانچ تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں تحصلیوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی پانچ تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاون ، راوی اور صدر شامل ہیں جبکہ اس سے قبل رائیونڈ ، ماڈل ٹاون ،لاہور کینٹ ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں تھیں۔
نوٹی فکیشن کے اجرات کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا۔