ڈی جی ایس بی سی اے کی تقرری کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

ہائیکورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے کی خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر August 28, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کی خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے کی خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مذکورہ عہدہ ٹیکنیکل عہدہ ہے جبکہ ڈی جی رشید سولنگی کے پاس کوئی ٹیکنیکل سند موجود نہیں اور وہ اس عہدے کے لائق نہیں لہذا رشید سولنگی کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

عدالت نے سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں