سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی


Staff Reporter August 28, 2024
(فوٹو: فائل)

سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے نور محمد شیخ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ سراج چانڈیو کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو مقتول کے ہمراہ علی نامی شخص نے بتایا کہ واقعہ سیاسی وابستگی بدلنے کا شاخسانہ اور وہ فائرنگ کرنے والوں کو جانتا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

نور محمد شیخ نے مزید بتایا کہ مقتول کو جسم کے اوپری حصے پر گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں