محکمہ پاسپورٹ 5 لاکھ سے زائد افراد کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام

روزانہ 50 ہزار نئے پاسپورٹ اور تجدید کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن


Staff Reporter August 28, 2024
نئی مشینری آنے سے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا،حکام:فوٹو:فائل

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کروڑوں روپے فیس لیکر بھی 5 لاکھ سے زائد افراد کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

ملک میں پہلے تو نارمل فیس والے پاسپورٹ کئی کئی ماہ کی تاخیر سے مل رہے تھے اب تو ارجنٹ فیس والے پاسپورٹ بھی ایک سے دو ماہ بعد ارہے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع کے مطابق خراب ملکی معاشی حالات کے باعث بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اچانک کئی گنا اضافہ یو چکا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر سے روزانہ 50 ہزار نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ بنانے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے پاس صرف 25 ہزار پاسپورٹ روزانہ بنانے کے صلاحیت ہے۔

ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کروڑوں روپے فیس کی مد میں جمع کروا نے کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔ صرف فاسٹ ٹریک والوں کے پاسپورٹ ایک ہفتے میں مل رہے ہیں جن کی فیس بھی 20 سے لیکر 27 ہزار روپے ہے۔ پہلے پاسپورٹ کی سیاہی ختم ہوئی پھر لیمینشن پیپر کا مسئلہ پیش آیا اب یہ دونوں مسائل حل ہوئے تو پاسپورٹ بنانے کی صلاحیت کم پڑ گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفٰی جمال قاضی نے رابط کرنے پر کہا کہ پاسپورٹ بنانے کی نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پرنٹنگ مشین خریدنے کے لیئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تقریبا کام مکمل ہو چکا ہے اکتوبر تک مشینری آجائے گی اور پاسپورٹ کے التواء کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ مشینری کی خریداری میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس میں کئی سکیورٹی فیچرز ہوتے ہیں یہ کوئی عام پرنٹنگ مشین نہیں اس کے لیئے تمام سکیورٹی قوانین کو مد نظر رکھا جاتا ہے پوری امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں