سندھ ہائیکورٹ میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت

توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ایکس بند ہے


کورٹ رپورٹر August 28, 2024
فوٹو- فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ میں ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ضیاء مخدوم ایڈووکیٹ و دیگر وکلا پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایکس کی غیر قانونی بندش کو چیلنچ کیا گیا ہے، توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ایکس بند ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو مطمئن کرنے کا کہا تھا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جی میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کو تیار ہوں۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیے کہ ریگولر بینچ ہی اس کیس کو سنے گا ، عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں