خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا 4 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پھر 11 ستمبر کو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، ایسوسی ایشن


احتشام خان August 28, 2024
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کو اجازت کیلیے خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی ایکشن کونسل ایسوسی ایشن نے اختیارات کے معاملے پر چار ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، جس کی اجازت کیلیے پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے بلدیاتی نمائندے مطالبات کی منظوری کیلیے چار ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جمع ہوں گے اور اپنے مطالبات کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانیں گے تو 11 ستمبر کو آڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں