پشاور کے 43 اسکولوں سمیت 176 اسکولز میں دوسری شفٹ ختم
ضلعی پولیس افسران کو نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت
خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر کے شام میں کام کرنے والے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے ضلعی ایجوکیشن افسران کو اسکولوں میں دوسری شفٹ ختم کرنے اور نائٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
تحریری ہدایت نامے کے مطابق پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، ضلع سوات کے 17 اور چار سدہ کے 14 اسکولوں میں دوسری شفٹ ختم کردی گئی ہے جبکہ شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالا کنڈ کے چار، بٹگرام کے تین، لوئر دیر کے تین، نوشہرہ کے دو، ایبٹ آباد کے دو جبکہ مانسہرہ کے ایک اسکول میں نائٹ شفٹ ختم کردی گئی ہے۔
ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔