ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی زیرصدارت پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

بینکوں اور ایف آئی اے کے درمیان مالیاتی جرائم کی سرکوبی کے لئے رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان ہے، ڈی جی ایف آئی اے


Staff Reporter August 28, 2024
فوٹو- فائل

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نےکراچی دورے کے دوران پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی،مالیاتی جرائم کی سرکوبی میں ایف آئی اے کو درپیش مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے دورہ کراچی کے دوران بینکرزکے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں قومی اور تجارتی بینکوں کےاعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور مالیاتی جرائم کی سرکوبی میں ایف آئی اے کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈی جی ایف آئی اے نےبینکوں کی جانب سے ریکارڈز کی عدم فراہمی اورفراہمی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا، ان کا کہناتھا کہ دھوکہ دہی اور جعلسازی کے کیسز میں بینکوں کی جانب سے شکایات واپس لینےسے تحقیقات میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

بینکوں اور ایف آئی اے کے درمیان مالیاتی جرائم کی سرکوبی کے لئے رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان ہے،اجلاس میں موجود شرکاء نے ڈی جی ایف آئی اے کو بینکوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بینکوں کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کروائی، اجلاس کے اختتام پر باہمی مسائل کےحل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں