لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری

محمد اکرم کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے نوٹس اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے جاری کیا ہے


عمران اصغر August 29, 2024
نوٹس اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے جاری کیا—فوٹو: فائل

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی اڈیالہ نے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کے دفتر سے 29 اگست کو جاری نوٹس محمد اکرم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر آویزاں کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 20 جون کو آپ کا تبادلہ لاہور ہوا تھا اور دو ماہ میں مکان خالی کرنا ہوتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ نے آفیسرز کالونی میں سرکاری گھر خالی نہیں کیا، سرکاری رہائش گاہ اپنے قبضہ میں رکھ کر قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے نوٹس میں کہا ہے کہ جیل کے دیگر افسران کے پاس رہائش نہ ہونے کی وجہ سے وہ اضطراب کا شکار ہیں، دو روز میں مکان خالی کر دیں ورنہ آپ کی رہائش گاہ کا پانی اور بجلی منقطع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں