بھارت کالج کے واش روم میں بنائی گئی طالبات کی نازیبا ویڈیوز فروخت ہونے لگیں

پولیس نے بوائز ہاسٹل سے ایک سینیئر طالب علم کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک August 30, 2024
بھارتی کالج کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے بنائی گئی طالبات کی نازیبا ویڈیوز لیک، فوٹو: فائل

بھارت کے ایک انجینیئرنگ کالج کے واش روم میں لگے خفیہ کیمروں سے بنائی گئی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر مارکیٹ میں فروخت کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ طلبا اور ان کے والدین نے کالج انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

کالج انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ویڈیوز ایک سینیئر طالب علم نے فروخت کی تھیں جس کے بعد ویڈیوز لیک ہوئیں اور مبینہ طور پر واش روم میں خفیہ کیمرے بھی اسی نے لگائے تھے۔

جس پر پولیس نے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے بوائز ہاسٹل سے ایک سینئر طالب علم کو گرفتار کر کے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا لیکن تفتیش کاروں کو ابھی تک کوئی لیک ویڈیو نہیں ملی۔

ریاستی وزیر نارا لوکیش کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ افسران کو کالجوں میں اس قسم واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بنگلورو کی ایک مشہور کافی شاپ میں خواتین کے واش روم کے کوڑے دان میں چھپا ہوا ایک فون ملا تھا جو مسلسل ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں