ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری نے ایک کروڑ ڈیلی الاؤنس وصول کرلیا

پی ایچ ایف آئین کے مطابق بیرون ملک ٹورز میں صدر 500 ڈالر اور سیکرٹری 450 ڈالر ڈیلی الاؤنس لینے کا مجاز ہے


Muhammad Yousuf Anjum August 31, 2024
فوٹو: فائل

قومی کھیل ہاکی کا درد رکھنے والے صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف اب تک ایک کروڑ کے قریب ڈیلی الاؤنس وصول کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا اور نیشنز کپ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ پولینڈ میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹریولنگ سے ایک دن پہلے ہوٹل میں قیام اور واپسی کے دن کو ملا کر مجموعی طور پر 35 روز کا دونوں نے ڈیلی الاؤنس وصول کیا۔ یہ ر قم پاکستانی روپے میں 92 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ بنتی ہے۔

پی ایچ ایف آئین کے مطابق بیرون ملک ٹورز میں صدر 500 ڈالر اور سیکرٹری 450 ڈالر ڈیلی الاؤنس لینے کا مجاز ہے۔

پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ڈیلی الاؤنس وصول کرنے کی پریکٹس ہوتی رہی ہے، ہم بھی کوئی غلط نہیں کررہے، رولز کے مطابق ہی سب چیزیں ہورہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں