قطر سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

39 ہزار فٹ کی بلندی پرقطر ایئر ویز کے طیارے میں غیرمعمولی خرابی کے سبب جہاز کے کپتان نے مے ڈے کی کال دی


Staff Reporter August 31, 2024
فوٹو- فائل

دوحہ سے اینجلس سٹی(فلپائن)جانے والی پرواز نے انجن بند ہونے کے سبب کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق دوحہ سے اینجلس سٹی کی پرواز کیوآر926نے ہفتے کی صبح کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنز طیارے کا ایک انجن بند ہوگیاتھا۔

39ہزار فٹ کی بلندی پرقطر ایئر ویز کے طیارے میں غیرمعمولی خرابی کے سبب جہازکے کپتان نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی ایئرپورٹ پر فوری اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر ڈریم لائنز787ساختہ طیارہ بحفاظت اتر گیا۔

طیارے میں سوار187 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے لاونج میں منتقل کر کے جہاز کا معائنہ کیاگیا، ہفتے کی سہ پہر قطر ایئرویز کے مسافروں کو فلپائن لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی ایئرپورٹ پہنچا۔

خراب طیارے کی مرمت کے لیے قطر ایئرویز کے انجینیئرز بھی مذکورہ طیارے کے ذریعے پہنچے، بعدازاں کراچی ایئرپورٹ کے لاونج میں موجود مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے اینجلس سٹی روانہ کر دیا گیا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں