سائنس دانوں نے مغربی چین میں ایک گلیشیئر کے اندر چھپے 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت کرلیے۔ان وائرسز میں سے زیادہ تر کا مشاہدہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
ان وائرسز کی دریافت یہ خدشات ظاہر کر ہی ہے کہ جیسے جیسے دنیا گرم ہو رہی ہے اور گلیشیئرز پگھل رہےہیں، ان میں پوشیدہ نامعلوم جراثیم افشا ہو کر ایک اور مہلک وباء جنم دے سکتے ہیں۔
محققین نے یہ وائرسز وسطی، جنوبی اور مشرقی ایشیا کے انٹرسیکشن پر واقع تبتی سطح مرتفع پر گلیا گلیشیئر سے نکالی گئی 1000 فٹ چوڑی برف کے کور میں دریافت کی۔
یہ وائرس 41 ہزار سال پرانے ہیں اور سرد موسم سے گرم آب و ہوا کی طرف تین بڑی تبدیلیوں سے بچ نکلے ہیں۔
محققین کی تحقیق شائع ہونے کے ایک دن بعد ریپر سے اداکار بننے والے کرس 'لوڈاکریس' برجز نے الاسکا کے گلیشیئر سے پگھلا ہوا پانی پیتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
محققین کے مطابق خوش آئند بات یہ ہے کہ اس تازہ ترین مطالعہ میں پائے جانے والے تمام 1،700 وائرس انسانی صحت کے لئے کوئی خطرہ نہیں رکھتے۔یہ وائرسز صرف آرکیا کو متاثر کر سکتے ہیں۔