کراچی غیر قانونی طریقے سے جعلی کھاد بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
کارخانے سے 264 کھاد کی بوریاں ، 800 لیٹر زہریلے کیمیکل کے ڈرم اور 7 بوریاں جعلی کیمیکل پاوڈر بھی برامد کرلیا
اسٹیل ٹاون پولیس نے غیر قانونی طریقے سے جعلی کھاد بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ولی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر وہاں پر کھاد بنانے کے غیر قانونی کارخانے سے فروخت اور سپلائی میں ملوث 2 ملزمان نسیم اور علی محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے جعلی کھاد کے کارخانے سے 264 کھاد کی بوریاں ، 800 لیٹر زہریلے کیمیکل کے ڈرم اور 7 بوریاں جعلی کیمیکل پاوڈر بھی برامد کرلیا۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی کھاد کا کارخانہ مالک نعیم کی سربراہی میں چل رہا تھا جسے اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سیل کر دیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ جعلی کھاد بنا کر ٹرکوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں پر فروخت و سپلائی کی جاتی ہے تاہم پولیس مالک سمیت دیگر کی تلاش میں چھاپے مار ہے ۔