ایمازون کا منسوخ کردہ آرڈر دو سال بعد صارف کو موصول

آرڈر دہلیز پر دیکھ کر مجھے الجھن تو ہوئی لیکن خوشگوار حیرت بھی ہوئی، شہری


ویب ڈیسک September 01, 2024

ایک ایمازون صارف نے ڈلیوری سے مقابلے میں سوشل میڈیا پر اپنا دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ایک ایکس صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے بتایا کہ اسے حال ہی میں ایک ایمازون آرڈر موصول ہوا ہے جو دو سال قبل کینسل کر دیا گیا تھا۔

پوسٹ میں جے نامی صارف نے بتایا کہ اس نے 2022 میں ایمازون سے پریشر ککر کا آرڈر دیا تھا جس کے فوراً بعد اس نے اسے کینسل کردیا تھا اور رقم کی واپسی حاصل کی تھی۔

تاہم دو سال بعد منسوخ شدہ آرڈر پراسرار طور پر اس کی دہلیز پر پہنچ گیا۔ اس سے اسے الجھن تو ہوئی لیکن خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔

صارف نے ایمازون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایمازون آپ کا شکریہ، 2 سال بعد میرا آرڈر دینے کے لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں