شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں ہوگا چینی وزیراعظم شرکت کریں گے

چینی وزیر اعظم شرکت کیلیے 14 اکتوبر کو اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے


خالد محمود September 04, 2024
فوٹو فائل

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔