پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی کے حجرے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق

پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص بھی مارا گیا


احتشام خان September 05, 2024
پولیس نے فائرنگ سے مسلح شخص کو ہلاک کردیا—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح شہری نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا۔

ڈی پی او صوابی کے مطابق مسلح شخص نے شہرام ترکئی کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کرنے والا شخص نشے کا عادی تھا۔

صوابی پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے حجرے میں موجود چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس نے مسلح شخص کا تعاقب کیا جس پر مسلح شخص نے پولیس پر جوابی فائرنگ تاہم پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص بھی مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں