جعلی ڈگری پی آئی اے کے برمنگھم میں ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید باجوہ سے استعفی لے لیا گیا

استعفی سے قبل انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا


Staff Reporter September 05, 2024
طارق باجوہ کی تصویر (ٖفوٹو : پی آئی اے)

پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ سے جعلی ڈگری کی بنا پر نوکری سے استعفی لے لیا گیا۔

tariq bajwa latter

ترجمان کے مطابق جاوید باجوہ کے خلاف پی آئی اے کے یوکے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن مینیجر اقبال جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی جس پر ان کے خلاف انکوائری بھی ہوئی، لاہور بورڈ سے ان کی ایف اے کی ڈگری کی تصدیق کرائی گئی تو ادارے نے اسے جعلی قرار دیا جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے ان سے استعفی لے لیا ہے۔

استعفی سے قبل انہیں 30 جولائی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا مگر اقبال باجوہ نے مزاحمت کی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جعلی ڈگری ثابت ہونے کے باوجود استعفی دینے کے لیے تیار نہیں تھے، انہیں ان کے خاندان کے ذریعے دباؤ ڈال کر استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال باجودہ نے راولپنڈی سے 1977ء میں ملازمت حاصل کی اور 1980ء میں انہیں برطانیہ کی شہریت ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں