کراچی ائرپورٹ سے 20 ہزار ڈالر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے ایس ایف سے کلیئرنس ملنے کے بعد کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر چیکنگ کی تو سامان اور جسم سے امریکی ڈالربرآمد ہوگئے


Staff Reporter September 05, 2024
کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے امریکی کرنسی ضبط کرلی

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے 20 ہزار ڈالر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔


پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل کے ڈپارچر لاؤنج پر ایک کارروائی کے دوران 20ہزار امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ شہزاد نامی مسافر کیو آر 605 کی پرواز کے ذریعے دوحا (قطر) روانہ ہورہا تھا۔ یہ مسافر اے ایس ایف سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو مسافر کے سامان سے 14ہزار اور جسم سے 6ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے امریکی کرنسی ضبط کرلی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں