ایم کیو ایم پاکستان کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کے الیکٹرک کے دفتر پر مظاہرہ

کراچی کے شہریوں کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سامنے رکھا ہے، فاروق ستار


Staff Reporter September 05, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ انتظام کے الیکٹرک کے مرکزی دفترپر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مظاہرہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے گھروں میں 10،10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، ہمارا آج کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج پہلا مظاہرہ کررہے ہیں اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب یہاں لاکھوں صارفین کے الیکٹرک کے آفس کے سامنے احتجاج کررہے ہونگے، کراچی کے شہریوں کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سامنے رکھا ہے، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قائد حزب اختلاف برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ایک ایک شہری کے الیکٹرک کی بدمعاشی سے متاثر ہے یہی وجہ ہے کہ عوامی مسئلے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اس احتجاجی دھرنے کی کال دی اور 24 گھنٹے سے بھی کم کے نوٹس پر ہزاروں کی تعداد میں کراچی والے موجود ہیں۔

علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی بدمعاشی اب چلنے والی نہیں ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈرشپ کراچی کے غیور عوام کے ہمراہ اج کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے موجود ہے کے الیکٹرک کی کو اپنے رویے تبدیل کرنے ہوں گے اگر انہوں نے اپنا رویہ ٹھیک نہیں کیا تو کراچی کی عوام بھی اپنے فیصلوں کیلئے آزاد ہیں۔

اس موقع پر سینئر رہنماء و اراکین مرکزی کمیٹی نسرین جلیل، انیس احمد قائم خانی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں