سندھ میں 36 خواتین کالج ٹیچرز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

غیر حاضر خواتین اساتذہ کی اکثریت کا تعلق کراچی کے کالجوں سے ہے


Staff Reporter September 06, 2024
فوٹو: فائل

سندھ میں 36 خواتین کالج ٹیچرز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی 36 خواتین اساتذہ کے گزشتہ سات سے دس سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کو پہلے کئی مرتبہ موقع دیا گیا کہ وہ آکر جوائن کریں مگر ان کی جانب سے رسپانس نہیں آیا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں اور ان کو آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں رپورٹ کریں، ان خواتین اساتذہ کو آخری موقع فراہم کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا جارہا ہےخواتین اساتذہ جلد اپنے محکمہ تعلیم سے رابطہ کریں ورنہ ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔ غیر حاضر خواتین کی اکثریت کا تعلق کراچی کے کالجوں سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں