لکی مروت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
مقتول عشاء کی نماز کے بعد گھر جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی اور وہ موقع پر شہید ہوگیا
لکی مروت میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ لکی سٹی کی حدود مستی خیل میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار تھانہ صدر بنوں میں تعینات تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
ترجمان 1122 کے مطابق مقتول عشاء کی نماز کے بعد گھر جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی اور وہ موقع پر شہید ہوگیا، لاش کو سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔