عمران خان بشریٰ کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت منتقل

نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔


Numainda Express September 07, 2024
نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 کو منتقل کردیا، نئے ریفرنس کی سماعت جج علی محمد وڑائچ کریں گے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج ناصرجاوید رانا نے ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 کو بھیجوایا ہے۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد علی وڑائچ کی جانب سے سماعت کے حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 دورہ سعودی کے موقع پر دیا گیا تھا, جیولری سیٹ میں ایک عدد انگوٹھی ، ایک عدد بریسلٹ ، ایک نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں