پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دو طرفہ مشق ’’نصل البحر‘‘ کے انعقاد کے لیے یو اے ای کا دورہ

مشن کمانڈر نے دیگر کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ ڈپٹی کمانڈر یو اے ای نیوی بریگیڈیئر عبداللہ فراج المحیری سے ملاقات کی


Staff Reporter September 07, 2024
فوٹو- فائل

پاک بحریہ کے جہازوں شمشیر اور ہیبت نےمشق نصل البحر میں شرکت کے لیےابو ظہبی کا دورہ کیا، پاکستان نیوی کےجہازوں کی آمد پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے سینئر حکام اور پاکستان کے دفاعی اتاشی نے استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ہمراہ ڈپٹی کمانڈر یو اے ای نیوی بریگیڈیئر عبداللہ فراج المحیری سے ملاقات کی۔

ملا قات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا اس کے علاوہ میزبان بحریہ کے ساتھ مشق نصل البحر کے انعقاد کے لیے طریقہ کار پر بھی غورکیا گیا۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سلامتی اور میری ٹائم افیئرز سلیم سعید الجابری، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور طلباء نے بھی جہاز کا دورہ کیا۔

دونوں بحری افواج کے افسروں اور جوانوں نے جہازوں اور بحری تنصیبات کے دو طرفہ دورے بھی کیے اور مشترکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت مشق نصل البحر میں شرکت کریں گے۔

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، آپریشنل تیاریوں کوبہتر کرنا اور موجودہ مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں