عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا وزیر اطلاعات

جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟، عطاء اللہ تارڑ


خالد محمود September 08, 2024
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی، جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، پی ٹی آئی نے جلسہ کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے اور جعلی ٹویٹس کئے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا اور پروپیگنڈا کیا، پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔