پاکستان میں اچھا میوزک بنایا اور سنا جاتا ہے احمد جہانزیب

اب سفارش کا زمانہ چلا گیا ہے اب ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے، گلوکار


Cultural Reporter July 10, 2014
اب سفارش کا زمانہ چلا گیا ہے اب ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے، گلوکار فوٹو: فائل

گلوکار احمد جہانزیب نے کہا ہے کہ ہر کام میں کا میابی کے لیے محنت اور اپنی منزل پانے لینے کی جستجو کا ہونا ضروری ہے۔

اب سفارش کا زمانہ چلا گیا ہے اب ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اب تک میں نے میوزک کے حوالے سے جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پاکستان میں اعلیٰ درجے کا میوزک بنایا اور سنا جاتا ہے بلکہ پاکستانی گلوکاروں کی آواز کا جادو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بولتا ہے، ہمارے سینئر زنے دنیا میں پاکستان کا نام معیاری انداز گائیکی سے روشن کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھا گانے والوں کی کمی نہیں ہے، ضرورت اس چیز کی ہے کہ نئے گلوکاروں کی تربیت ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں