بالی ووڈ میں آنے کیلیے نئے سرے سے محنت کرنا پڑی اعجاز خان

ابتدا میں چھوٹے کردار ملے مگر حوصلہ نہیں ہارا، بطور ہیرو ’’یا رب ‘‘ کیریئر کی یادگار فلم ہے


Javed Yousuf July 11, 2014
ابتدا میں چھوٹے کردار ملے مگر حوصلہ نہیں ہارا، بطور ہیرو ’’یا رب ‘‘ کیریئر کی یادگار فلم ہے فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار اعجازخان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں شناخت بنانا آسان نہیں ، شروع میں ہی اگر معروف بنیر مل جائے تو یہ آپ کی لاٹری ہے ۔

وہ ممبئی سے نمائندہ ایکسپریس سے ٹیلیفون پر بات کر رہے تھے۔ اعجاز خان نے کہا فلم میں آنے سے پہلے چند ایک ٹی وی ڈرامہ سیریز میرے کریڈٹ پر تھے اس کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے سرے سے محنت کرنا پڑی، ابتداء میں مجھے فلموں میں مختصر کرداردیے گئے مگر حوصلہ نہیں ہارا۔

اعجازخان نے کہا کہ بالی ووڈ میں لانچ ہونیوالے فنکاروں کا تعلق معروف فلمی خاندانوں سے ہی ہے جنھیں باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ فلموں میں لایا جارہاہے۔ان میں مجھ جیسے فنکار کو تو اپنے طور پر ہی راستے بنانے پڑتے ہیں۔ اعجاز خان نے کہا کہ ''یا رب ''بطور ہیرو میں پہلی اور کیرئیر کی یادگار فلم ہے، ابھی حال ہی میں روہیت شیٹھی نے اپنی فلم''سنگم ریٹرننز'' میں اہم کردار کے لیے سائن کیا ہے، جس کا حصہ بن کر بے حد خوش ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں