اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا


Ehtisham Mufti September 09, 2024
فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی ڈی ویلیوایشن کے خطرات کے پیش نظر ایک ہفتے میں مارکیٹ ٹریژری بلوں سے ایک ہفتے میں 78ملین ڈالر کے سرمائے کے انخلا، آئی ایم ایف کے 18ستمبر کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے قرض پروگرام کی منظوری میں مزید تاخیر کے خدشات جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا اور ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود ایک سے ڈیڑھ فیصد کی ممکنہ کمی سے آنے والے دنوں میں درآمدی ضروریات بڑھنے اور غیرملکیوں کے آؤٹ فلوز سے زرمبادلہ کی سپلائی میں کمی کی توقعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 14پیسے کے اضافے سے 278روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 281روپے 03پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں