جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ

ایوننگ پروگرام میں پڑھائے جانے والے کورسز کی تنخواہوں کی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگی نہیں کی گئی


Staff Reporter September 09, 2024
فوٹو- فائل

جامعہ کراچی میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی جانب سے اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اساتذہ و ملازمین نے جامعہ میں مالی بدانتظامیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرہ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے پاس کیا گیا اساتذہ و ملازمین نے کہا کہ تنخوائیں تاخیر کا شکار ہیں ٹیچرز کا پروموشن بھی نہیں ہوا جبکہ ایوننگ پروگرام کے ٹیجنگ اور نان ٹیچنگ بلز نہیں ادا کیے گئے۔

ایوننگ پروگرام میں پڑھائے جانے والے کورسز کی تنخواہوں کی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگی نہیں کی گئی انجمن اساتذہ نے کہا 2014 سے اہل اساتذہ کا سلیکشن بورڈ ریویو (ریفر بیک) پر پابندی ہے ایوننگ بلز ڈیڑھ سال سے، سمسٹر بلز ، لیو انکیشمنٹ تین سال سے نہیں دیا گیا۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی مالی ادائیگیاں جلد از جلد کی جائیں صبح کی شفٹ کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہ آٹھ دن گزرنے کے باوجود ادا نہیں کی گئی ہیں وہ ادا کی جائیں اگر مالی ادائگیاں نہیں کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں