IMF کا دباؤ پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے


Shahbaz Rana September 11, 2024
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے

پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی، جس کے نتیجے میں ستمبر کے بلوں میں وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔

رابطے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔

تاہم پنجاب کے صارفین کیلیے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔