وزیرِاعظم سے ناروے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ملاقات

وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کی ہدایت


Numainda Express September 11, 2024
وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے حال ہی میں ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کپتان محمد عدیل، ٹاپ اسکورر محمد کاشف، ٹیم مینیجر سید محمد اویس، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر سید جاوید گیلانی، ڈائیریکٹر گلوبل آپریشنز ارسلان نصرت، کمیونیکیشن ڈائیریکٹر محمد ریحان طاہر بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، آپکی بہترین کارکردگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں.حکومت پوری طرح سے آپکی معاونت کرے گی. بہت جلد پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے ایک جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے مسلم ہینڈز کے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کی ترقی کیلیے اقدامات کی تعریف کی کھلاڑیوں نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.وزیرِ اعظم کو مسلم ہینڈز کی جانب سے پاکستان اور دنیا بھر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی.

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو مکمل طور پر بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں