پاکستان ریلویز نے فیول کی قلت کی تردید کردی

ریلوے کے پاس ایک ماہ کے فیول کے ذخائر موجود ہیں، ترجمان کی وضاحت


Staff Reporter September 11, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان ریلویز نے فیول کی قلت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے ڈپو میں ایک ماہ کے ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے ٹرین آپریشن کیلیے فیول کی عدم موجودگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور کراچی کے ڈپو میں ریلوے کے پاس ایک ماہ کے فیول ذخائر موجود ہیں، لاہور اور کراچی کے ڈپو ریلوے کی 62 فیصد ضرورت پوری کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ دیگر ڈویژنز میں بھی وافر فیول موجود ہے اور پاکستان ریلویز اب پہلے کی طرح فیول خرید کر نہیں رکھتا کیونکہ اس حوالے سے باقاعدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے بعد ریلوے کے اسٹوریج ٹینک میں فیول موجود رہتا ہے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیول کی فراہمی پر دو قومی اداروں ریلوے اور پی ایس او کا معاہدہ ہے، پاکستان ریلویز کو فیول کی بلا تعطل فراہمی پی ایس او کے ذمہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں