بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے


Saleh Mughal September 13, 2024
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے توشہ خانہ ٹو کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی—فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے منتقل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس 2 کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے نے نیب راولپنڈی سے منتقل ہونے والے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس معاملے پر کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس؛ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلب کرلیا

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں ٹیکنیکل اور تفتیشی امور کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔

تین رکنی مشترکہ تحیقیقاتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو تحقیقات کے لیے 16 ستمبر کو طلب کیا ہے، ٹیم نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی ائی کو اگر پیش نہیں کیا گیا تو تحقیقاتی ٹیم اڈیالہ جیل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں